سرکاری سکولز بنیادی سہولیات سے محروم کیوں؟۔۔ جواب طلب

سرکاری سکولوں میں سہولتوں کے فقدان کامسئلہ حل نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کی حالت جوں کی توں، کہیں بچوں کے لیے ٹوائلٹس نہیں توکہیں صفائی کی حالت ناگفتہ بہ ہے، کہیں چاردیواری ٹوٹی پھوٹی توکہیں بنیادی سہولیات کانام ونشان تک نہیں، سرکاری سکولوں میں سہولتوں کے فقدان پرایجوکیشن اتھارٹی نے سربراہان کو شوکازنوٹس جاری کردیئے، گورنمنٹ ہائی سکول چونگی امرسدھو،ہائی سکول اقبال ٹاؤن،این ڈی سکول اچھرہ، وفاقی کالونی،اطوکی اعوان،گورنمنٹ ہائی سکول بھسین اورمغلپورہ میں ٹائلٹس کی ناقص صفائی پرجواب طلب کیاگیاہے۔
اسی طرح گورنمنٹ سلمانیہ ہائی سکول سمن آباد،سی ڈی جی ایل سکول تکیہ لہری شاہ اورگورنمنٹ ہائی سکول اقبال ٹاؤن میں بچوں کوپینے کاصاف پانی دستیاب نہیں۔۔ گورنمنٹ ہائی سکول اطوکی اعوان،بھسین اورجامن میں چاردیواری ٹوٹی ہوئی ہے۔۔
بنیادی سہولتیں فراہم نہ کرنیپرسکولز سربراہوں کوانکوائری کے لیے طلب کرلیاگیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹی حکام کاکہناتھا کہ ناقص کارکردگی پرسربراہان کیخلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔