حکومت نے سرکاری سکولوں میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

 
سکول ایجوکیشن نے اتھارٹیز سے سکولوں میں تعینات اساتذہ کی تعداد کی تفصیلات مانگ لی ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا فیصلہ ، اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے پر انھیں دوسرے سکولوں میں لگایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ایک بار پھر سے پرائمری ، ایلیمنٹری اور سینئر سکول اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اس سے قبل سکول میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن 2016ءمیں کی گئی تھی،سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کے تحت اساتذہ کو تعینات کیا جائے گا ،سکول ایجوکیشن کے مطابق ریشنلائزیشن 2013ءکی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔