سرکاری سکولوں کے سربراہ تبدیل

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،3سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان کو پنجاب کے مختلف سکولوں میں لگایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں کے لیے ایک سکول میں 3سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان کی فہرست بھی مانگ لی،تفصیلات تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو 2روز میں بھیجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ، پہلے مرحلے میں گریڈ 16سے 20تک کے سکول سربراہان کے تبادلے پنجاب کے مختلف سکولوں میں کیے جائیں گے ۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق تبادلوں سے سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی، دوسری جانب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر رشید احمد بھٹی کا کہناتھا کہ صوبائی وزیر تعلیم فیصلہ پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر سکول سربراہان بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔