سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

ڈائیریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹرکی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی ترقیوں کی منظوری دیتے ہوئے 25 سرکاری کالجز کے جونیئر کلرکس کی 14 ویں سکیل میں ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔11 ویں سکیل میں تعینات جونیئر کلرکس کو 14 ویں سکیل میں ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن محمد زاہد میاں کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات پرسرکاری کالجز کے جونیئر کلرکس کی 14 ویں سکیل میں ترقیوں کے احکامات جاری کیے گئے۔ 
8 کالجز کے جونیئر کلرکس کی ترقیاں مختلف وجوہات کی بناءپر روک دی گئی ہیں، کمیٹی نے جونیئر کلرکس کی ترقیوں کے لیے ان کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور جن ملازمین کی ترقی روک دی گئی ہے ان کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔