سرگودھا یونیورسٹی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا کا دورہ

سرگودھا(نمائندہ کریئر کاروان) ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک وفد نے سرگودھا یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد سے ملاقات کی۔ وفد نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے پنجاب انٹر میڈیٹ سٹی امپرومنٹ انویسمنٹ پروگرام کے تحت سرگودھا میں بنیادی سہولیات بہتر بنانے کے منصوبہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس منصوبہ کے تحت سرگودھا میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی و فراہمی اب اور صحت و صفائی کے نظام کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا،اس منصوبہ کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، وفد نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سرگودھا کے ترقیاتی منصوبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے سرگودھا یونیورسٹی سے تحقیق و منصوبہ بندی سمیت مختلف مراحل کے لیے مدد حاصل کرے گا،وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شفیق الرحمن ،ڈپٹی ٹیم لیڈر ندیم خورشید، ماہر ماحولیات ڈاکٹر خالد،میونسپل افسر پلاننگ محمد حیات و دیگر شامل تھے،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شفیق الرحمن نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی مدد سے سرگودھا کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقہ کی بہتری اور مفاد کا حامل ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کے منصوبہ کی تکمیل کے لیے یونیورسٹی بھرپور تعاون کرے گی،وائس چانسلر نے وفد کو یونیورسٹی کی ترجیحات اور تعلیم و تحقیق کے شعبہ میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔