یونیورسٹیوں میں سموگ آگا ہی مہم کا آغاز

لاہور (نمائندہ کریئر کاروان) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی کی انوارمینٹل پروٹیکشن سوسائٹی کی جا نب سے سموگ اورفضائی آلودگی سے بچاو¿ کے لیے آگاہی مہم کا آغازہوگیا ہے۔طلباءکی جانب سے یو نیورسٹی میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد۔ البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے بھی یونیورسٹی کے طلباءنے مینارپاکستان پر سبزی اورپھل فروشوں،موٹرسائیکل سواروںاور دیگر شہر یوںمیں ماسک اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے۔گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی کی انوارمینٹل پروٹیکشن سوسائٹی کی مشیرڈاکٹر فائزہ شریف کا کہنا ہے کہ شہر میں سموگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ حکومت، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کواس حوالے سے آگائی مہم کو تیز کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سموگ کے موسم میںپھپیھڑوں کی بیماریوںمیں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔لو گوں کو چاہیے کہ غیر ضروری طور پر با ہر نہ نکلیںماسک پہنیںدھواں پیدا کرنے والی سرگرمیوں سے باز رئیںاپنے ما حول کو صاف رکھیںاور جس حد تک ممکن ہو پو دے لگائیں۔