سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کا دوسرا کانووکیشن

کراچی(نمائندہ کریئر کاروان) سندھ مدرسہ یونیورسٹی کا دوسرا کانووکیشن گزشتہ روز منعقد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اور چانسلر سندھ مدرسہ یونیورسٹی عمران اسماعیل نے کانووکیشن کی صدارت کی۔ ڈیفنس گالف کلب کے کنوینشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس کانووکیشن میں 271 طالبعلموں کو اسناد دی گئیں،ان طالبعلموں میں 77 طالبات شامل تھی۔بی ایس پروگرام میں 142 اور ایم ایس پروگرام میں 129 طالبعلموں کو ڈگریوں سے نوازا گیاجبکہ 8 طالبعلموں نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ 7 طالبعلموں نے سلور میڈل حاصل کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی سے زیادہ کوئی اور تعلیمی ادارہ نہیں ہے ، کیوںکہ یہاں اس ادارے سے پاکستان کے بانی قائد اعظمؒ محمد علی جناح نے تقریباً ساڑھے چار برس تک تعلیم حاصل کی۔طلبا اور طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ آج ایک عظیم درسگاہ کے طالبعلموں کو اسناد دینے کی تقریب میں شریک ہیں۔