سپریم کورٹ نے نجی سکولز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا

سپریم کورٹ نے نجی سکولز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا
اسلا م آباد(کرئیرکاروان)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سکولز فیس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا،سپریم کورٹ نے نجی سکولز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیااور سندھ ہائیکورٹ کے فل بنچ کا فیصلہ برقرا ررکھا ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ سکولز فیس میں اضافہ سالانہ 5 فیصد ہی ہوگا،عدالت نے نجی سکولز کو فیس کمی سے لیکر آج تک کے بقایاجات لینے سے روک دیا۔
 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سکولز فیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے نجی سکولز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیااور سندھ ہائیکورٹ کے فل بنچ کا فیصلہ برقرا ررکھا ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ سکولز فیس میں اضافہ سالانہ 5 فیصد ہی ہوگا،عدالت نے سکولز فیسوں میں 20فیصد کمی سمیت تمام عبوری حکم بھی واپس لے لئے،عدالت نے نجی سکولز کو فیس کمی سے لیکر آج تک کے بقایاجات لینے سے بھی روک دیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نجی سکولز قانون کے مطابق ہی فیس وصول کر سکتے ہیں،جسٹس فیصل عرب نے فیسوں میں 5 فیصد اضافے کی حد سے اختلاف کیا،مختصر فیصلہ جسٹس اعجازالاحسن نے پڑھ کر سنایا،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔