سکاؤٹ تحریک زندگی کو با مقصد گزارنے کا ہنر سکھاتی ہے

کراچی(نمائندہ کریئر کاروان) جدید دور میں اسکائوٹس بچوں کو سیاحتی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ایک چیلنجنگ کام ہےٗ یہ بات پی آئی اے چیف و اسکاؤٹ پیٹرن محمد شعیب نے نے پی آئی اے اسکائوٹس صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اختتامی اجلاس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کہی۔انھوں نے مزید کہا  کہ عالمگیر اسکاؤٹ تحریک نوجوانوں کو اعلی انسان بناتی ہے۔ زندگی کو با مقصد گزارنے کا طریقہ اور مشکلات کو آسان بنانے کا ہنر سکھاتی ہے۔اسکاؤٹس کو تعلیمی اور تفریحی سر گرمیاں فر اہم کی جائیں۔ جدید دور میں اسکاؤٹس بچوں کو سیاحتی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ایک چیلنجنگ کا م ہے۔
یہ اجلاس جنرل مینیجر و صوبائی کمشنر پی آئی اے اسکاؤٹس قمر شمیم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔صوبائی سیکرٹری شمس خا ن نے اسکاؤٹس سر گرمیوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی گزشتہ اجلاس میں پیش کردہ سفارشات کی توثیق۔آئندہ منصوبوں اورسفارشات پر غورو خوض، قوانین میں ترامیم اور عملدرآمد، مختلف پراجیکٹس کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل۔گرلز بوائز اورشاہین اسکاؤٹس کی دلچسپی کیلئے صحت مند سرگرمیوں پر مشتمل سفارشات کی منظوری دی گئی۔