سکالرز ایک بار پھر دھرنا دیں گے

اسلام آباد(نمائندہ کریئر کاروان) پی ایچ ڈی ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن پاکستان پی ایچ ڈی اسکالرز کو ملازمت نہ ملنے کے حوالے سے 17نومبر کو وزیر اعظم کے گھر بنی گالہ کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی، صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر شیر افضل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ کو بنی گالہ میں800 بے روزگار پی ایچ ڈی مرد و خواتین صبح 11 بجے احتجاج کریں گے اور اپنے مطا لبات پورے نہ ہونے تک دھرنا دیں گے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مسئلے کے حل کیلئے اقدام کرنے کی اپیل کی۔