وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے سکولوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے سکولوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا 
راولپنڈی(کرئیرکاروان)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے راولپنڈی کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ غلام سرور خان نے کہاکہ تعلیمی نظام میں بہتری لانا ہماری حکومت کے منشور کا اہم حصہ ہے۔
 
انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مور گاہ اور گورمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول،چکلالہ تھری، راولپنڈی کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دولت علم سے بہرہ مند ہونا ہر کسی کے لئے لازمی ہے۔ غلام سرور خان نے رمضان سستے بازار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ عوام کی سہولت کیلئے راولپنڈی میں 16 سستے بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہناکہ عوام کی سہولت کیلئے کروڑوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔