سکول جاتے 2 بچے جاں بحق

مظفر گڑھ میں سکول وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی کے قریب سکول وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے میں 10 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سکول وین کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔