پرائمری سکول میں ایک اور انوکھی واردات

گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ عزت میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں دوسری انوکھی واردات ہوئی۔
سیالکوٹ چونڈہ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ عزت میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں دوسری واردات پہلے سکول کا قیمتی ریکارڈغائب کیااب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گرین پاکستان کا خواب چکناچور کردیا۔چور تمام پودوں کو اکھاڑ کرلیں گئے سکول کے سٹاف اور بچوں میں خوف وہراس پودے چوری۔۔پرنسپل گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ عزت نجمہ اسلام نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اسی سکول میں پہلے بھی چوروں نے سکول کے تالے اور الماریاں توڑ کر گورنمنٹ پرائمری سکول کا ریکارڈ غائب کیاتھااوراب دوبارہ اسی سکول میں لگائے گے تمام پودوں کو اکھاڑکر لے گئے ہیں اور سکول میں کوئی سیکورٹی کا انتظام نہیں ہے سکول کے سٹاف اور بچوں میں خوف وہراس پایاجاتاہے گاو¿ں والے سراپااحتجاج ہیں ہماری حکومت پاکستان ارباب اختیارات سے درخواست ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے۔۔گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ عزت کے پرنسپل سٹاف سمیت DC طاہر وٹوDPO سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔