سیفٹی و انوائرمنٹ سیمینارکا انعقاد

لاہور (نمائندہ کریئر کاروان)  ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ لاہور کے شعبہ پٹرولیم و گیس انجینئرنگ کے اشتراک سے انڈسٹری میںہیلتھ،سیفٹی و انوائرمنٹ (ایچ ایس ای)کی اہمیت سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں شریک مختلف انجینئرنگ شعبہ جات کے اساتذہ و طلباءسمیت دیگر شرکاءکو سیفٹی کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اس ضمن میں تیل و گیس کے شعبے کو خصوصی توجہ دی گئی ۔ سیمینار کے شرکاءکو NEBOSH سرٹیفکیشن کے منظور شدہ مرکز کے طور پر ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی موجودہ حیثیت سے متعلق بریف کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈیسکون کی جانب سے سیفٹی سے متعلق دیگر کورسز بشمول سیفٹی انسپکٹر اور IOSH منیجنگ سیفلی بھی زیر بحث آئے۔ ڈیسکون کے منیجر کارپوریٹ کمیو نیکیشن شہریار رانا کا کہنا تھا کہ ڈیسکون میں صحت و حفاظت کے اصولوں کو ہمیشہ سے اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے 14مختلف ٹریڈ پروفیشن کے 3لاکھ 20ہزار سے زائد ورکرز تربیت حاصل کر چکے ہیں۔