آپ 60 سال کی عمر میں کیسا دکھ سکتے ہیں ؟ فیس ایپ نے صارفین کو تجسس میں ڈال دیا

گزشتہ چند روز سے ، سوشل میڈیا کی ایپلیکیشن فیس بک پر بہت سے صارفین اپنی تصاویر کو اولڈ یعنی آنے والے وقت میں لے جا کر دیکھ رہے ہیں اور خوب شئیر کر رہے ہیں،اس بارے میں ایک ابہام یہ بھی ہے کہ یہ فلٹر فیس بک نےمتعارف کروایا ہے لیکن ایسا نہیں ہے ۔ دراصل یہ ایک نیو ایپلیکیشن کاکمال ہے ، جس میں کئی فلٹرز ہیں جن میں سے اولڈ ایج فلٹر آج کل صارفین میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔
فیس ایپ موبائل فون کی ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جس میں متعدد فلٹرز ہیں اور ایپ کا 'اولڈ' فلٹر بے حد وائرل ہوا ہے جو کسی بھی شخص کو 60 سال تک کا دکھا سکتا ہے۔ 'فیس ایپ' کے اس اولڈ فلٹر کا استعمال بے شمار لوگوں نے کیا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، اس فلٹر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ تصاویر حقیقت سے بے حد قریب دکھائی دیتی ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اپنے من پسند کرکٹرز اور اداکاروں کی تصاویر کو فیس ایپ کے 'اولڈ فلٹر' کا استعمال کرتے ہوئے اپ لوڈ کیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب شیئر کیا۔