صدر مملکت کا وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی وفات پردکھ کا اظہار

کراچی (کرئیر کاروان) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں صدر مملکت نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل خان کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔