یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے بانی چیئرمین صہیب مراد ٹریفک حادثے میں ہلاک

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر خرم جاہ مراد مرحوم کے صاحبزادے اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے بانی چیئرمین حسن صہیب مراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حسن صہیب مراد ایک سیمینار میں شرکت کیلئے خنجراب میں تھے، جہاں دوران سفران کی گاڑی الٹ گئی۔حسن صہیب مراد کے اہل خانہ امریکہ میں ہیں ،جس کے باعث کل 12 ستمبر 2018ء کو نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سید منورحسن ،حافظ ادریس، اسد اللہ بھٹو اوردیگر رہنماوں نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پروفیسر حسن صہیب مراد کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کو دلی ہمدردی و تعزیت کا پیغام بھی بھیجا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی شعبہ تعلیم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے تعلیم کے میدان میں گرانقدار خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔