سرگودھا یونیورسٹی سابق وائس چانسلر نے ہائیکورٹ سے کیا درخواست کی

لاہور (نمائندہ کریئر کاروان) سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کرپشن کیس میں گرفتار سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، 26مارچ 2018ءکی انکوائری میں غیر قانون طور پر نامزد کیا گیا، کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہے درخواست ضمانت منظور کی جائے۔