لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ جانبر نہ ہوسکی

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان) رائیونڈ روڈ پر واقع مقامی نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ طور پر چوتھی منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق طالبہ روشان فرخ ویزول آرٹس اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ میں 5 ویں سمیسٹر میں زیر تعلیم تھی۔ گزشتہ روز طالبہ نے مبینہ طور پر یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگائی جسے شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
طالبہ نے خودکشی سے قبل سوشل میڈیا پر آخری پیغام بھی دیاجس میں اس نے کہاکہ اگر میں خود کو قتل کر دوں تو مجھے ہمیشہ ہنستا مسکراتا یاد رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق طالبہ تین بہنوں میں دوسرے نمبر پر تھی جبکہ اس کا والد بیرون ملک مقیم ہے۔ اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکارکردیا اور متوفیہ کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا۔