شمالی کوریا : آسٹریلیا کے گمشدہ طالب علم کو رہا کر دیاگیا

شمالی کوریا : آسٹریلیا کے گمشدہ طالب علم کو رہا کر دیاگیا
انقرہ (کرئیرکاروان) آسٹریلیا کے لاپتہ طالب علم کو شمالی کوریا نے رہا کر دیا ہے ، آسٹریلین نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلب علم ایلک سیگلے اپنا ملک چھوڑ کر شمالی کوریا چلاگیا تھا۔ جس کی عمر 29 سال ہے وہ شمالی کوریا میں2018 سے رہائش پذیر تھا اور شمالی کوریا میں کم سونگ یونیورسٹی سے کو رین لٹریچر میں ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ وہ کافی عر صے سے گمشدہ تھا آسٹریلیا کا پیانگ یانگ میں کوئی سفارتخانہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ تمام سرکاری امور سویڈن سفارتخانے کے ذریعے طے کرتا ہے ۔آسٹریلیا کے وزیر خارجہ مارائس پائین نے کہا کہ ایلک سیگلے کی رہائی کیلئے سویڈن سفارتخانے نے مددکی جسے رہائی کے بعد باحفاظت آسٹریلیا لایا گیا ۔