ہائر ائجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 1،65،413 طلباء کو اسکالرشپ سے نوازا ہے

اسلام آباد:(کرئیر کاروان) ہائر ائجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 1،65،413 طلباء کو اسکالرشپ سے نوازا ہے۔ ایچ ای سی کے اہلکار نے کہا کہ، کم ترقی یافتہ ڈسٹرکٹ جمشورو سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو 1،149 سکالرشپوں سے نوازا گیا تھا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیڈرل ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن اسلام آباد نےگزشتہ پانچ سال میں آئی سی ٹی کے نیو ریزڈینٹیئل سیکٹرز اینڈ کالونیزمیں کوئی نیا اسکول تعمیر نہیں کیا۔ تاہم نئے اسکولوں تین نئے پروجیکٹ زیرِتعمیر ہیں جو کہ جون 2019 تک ممکمل ہونے ہیں۔