طلبہ سردی میں کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور

ایبٹ آباد (نمائندہ کریئر کارروان)سردی کی آمد آمد ہے اور ہر سال کی طرح اس بار بھی بچے کھلے آسمان تلے ہوں گے۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹھیالہ کے بچے شدید سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹھیالہ کی بلڈنگ کو ڈی مالش ہوئے قلیل عرصہ گزر چکا۔ بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ تعلیمی ایمرجنسی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تبدیلی کے دعویداروں کے لیے اس سے بڑا لمحہ فکریہ اور کیا ہو گا۔
 بار بار حکام بالا محکمہ ایجوکیشن ڈی سی ایبٹ آباد سی اینڈ ڈبلیو ایم پی اے کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔
اہلیان علاقہ نے صوبائی وزیر تعلیم ،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے فوری نوٹس لے کر معاملہ کے حل کی اپیل کی ہے تاکہ بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جاسکے۔