نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طلبہ نے سینٹ کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

اسلام آباد(نمائندہ کریئر کارروان) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طلباءنے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ کیا، سینٹ کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔چیئرمین سینٹ نے طلباء کو مہمانوں کی گیلری میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 40 طلباءنے سینٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا، قومی رہنماﺅں کے مجسمے بھی دیکھے۔ سینٹ کے عملہ نے سینٹ میں قانون سازی سمیت دیگر ذمہ داریوں کے حوالے سے طلباءکو بریفنگ دی۔