اوپن یونیورسٹی نے ایک مفید کورس متعارف کروادیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ”آلودگی سے پاک سرسبزپاکستان“ مہم کے تحت عنقریب مالیوں کے لئے تربیتی کورس متعارف کرے گی۔ 4 ماہ دورانیہ پر مشتمل اِس تربیتی کورس میں وہ تمام لوگ تربیت حاصل کرسکیں گے جو اپنے اردگرد کے ماحول کو خوشگوار بنانے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔حالیہ برسوں میں یونیورسٹی نے باغبانی کے میدان میں تعلیم و تربیت کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے۔
شعبہ باغبانی کی انچارج فوزیہ انجم کے مطابق شعبہ باغبانی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میںیونیورسٹی کیمپس کو پودوں، پھولوں اور درختوں سے سجایا ہے اور ملک کے ہر حصے سے آنے والے طلبہ و طالبات کے لئے ایک پر امن ،خوبصورت اور صحت مند ماحول پیدا کردیاہے۔یونیورسٹی نے کیمپس کے اندر ایک نباتاتی باغ بھی بنایا ہے ، اس باغ کے اندر گلاب کا باغ ،گرین ہاﺅسسز اور کیکٹس گارڈن بنایا گیا ہے۔باغ گلاب میں گلاب کے 100مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں جو ایک خوبصورت منظر پیش کررہا ہے۔
یونیورسٹی نے رواں سال موسم بہار اور خزاں کی شجر کاری مہم کے دوران یونیورسٹی کے احاطے میں کم و بیش 2ہزار پودے لگائے ہیں اورشجر کاری کے مہم میں یونیورسٹی کے ملک بھر میں موجود 44علاقائی دفاتر کو بھی شامل کیا جائے گا۔یہ بھی لازمی پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اساتذہ کے لیے اہم قدم