علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر کون؟

اسلام اباد (نمائندہ کریئر کاروان ) وزیراعظم پاکستان نے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سرچ کمیٹی کے ارسال کردہ امیدواروں میں سے نامور ماہر تعلیم پروفیسرڈاکٹر ضیاءالقیوم کو چار سال کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا وائس چانسلرتقرر کیا ہے،انھوں نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سرچ کمیٹی کے ارسال کردہ تین ناموں میں سے ڈاکٹرضیاءالقیوم کا انتخاب کیا تھا جس کی باقاعدہ منظور ی صدر پاکستان عارف علوی جو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں‘ نے دی تھی اور وفاقی وزارت تعلیم و تربیت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
ڈاکٹرضیاءالقیوم کا شمار پاکستان کے صف اول کے ماہرین تعلیم میں ہوتا ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی نظام تعلیم کے ساتھ ایک ماہر استا د بہترین محقق اور ایک مصنف کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔انہوں نے نو(9) بین الاقوامی کتابیں شائع کی ہیں۔ ڈاکٹرضیاءالقیوم کے 243ریسرچ پیپر بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے پرائمری ایجوکیشن سے ماسٹر تک تعلیم ملتان سے جبکہ کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لیڈز یونیورسٹی برطانیہ سے حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر ضیاءالقیوم 2014ءسے یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر رہے۔انہوں نے اپنے 28سالہ طویل تعلیمی کیریئر کے دوران ملک کی نمایاں درس گاہوں ،فاسٹ یونیورسٹی آف کمپوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسسز، اقراءیونیورسٹی اسلام آباد اور یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمشن ٹیکنالوجی نسٹ یونیورسٹی آف الیکٹریکل انجنئیرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس میں تدریسی و انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔