غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کا رروائی کی ہدایت

سرگودھا(نمائندہ کریئر کاروان) محکمہ ایجوکیشن نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں سرگودھا ڈویڑن کے تمام اضلاع خوشاب ، میانوالی اور بھکرکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کاروائیاں شروع کریں اور جو قوم کے مستقبل کے معماروں کا مستقبل تاریک کرنے کے در پے ہیں ان کو فوری طور پر قانون کے شکنجے میں لائے اور ایسے تعلیمی ادارے فوری طور پر بند کئے جائیں۔