یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں قرآن اینڈ کمیونیکیشن کے موضوع پرخصوصی لیکچراورافطارڈنر کا انعقاد کیا گیا

لاہور (کرئیرکاروان)  یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں قرآن اینڈ کمیونیکیشن کے موضوع پرخصوصی لیکچراورافطارڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا اہتمام فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزکے فیکلٹی ممبران کی جانب سے کیا گیا تھا۔معروف مصنف، مترجم قرآن اور سکالر کرنل (ر) عمر شبیر نے قرآن اینڈ کمیونیکیشن پراپنے لیکچر میں قرآن حکیم کے اہم موضوعات اور پیغامات پر روشنی ڈالی۔
انکا کہنا تھا کہ انسان اللہ اورقرآن سے تعلق قائم کرکے اپنی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔کائنات کا ہر زرہ ابلاغ کررہا ہے اوراللہ سے دوستی کیلئے کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرناضروری ہے۔۔ لیکچر کے اختتام پرڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر حنان احمدنے کرنل (ر) عمر شبیر کو یوسی پی کا سووینیر پیش کیا۔عمر شبیر نے فیکلٹی آف میڈیا کیلئے  مترجم قرآن مجید کا نسخہ بھی تحفہ کیا۔لیکچر کے بعد مہمان خصوصی نے ڈین اور فیکلٹی ممبران کے ہمراہ فیکلٹی لاونج میں افطار ڈنر بھی کیا۔