قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاری کورس کااختتام

گلگت(نمائندہ کریئر کاروان) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاری ایک ماہ پہ مشتمل فلم میکنگ کورس اختتام پذیر ہوگئی۔ایک ماہ پہ مشتمل کور س کا اہتمام کے آئی یوکے شعبہ آئی پی ڈیاورشعبہ ابلاغ عامہ نے کیاتھا۔ایک ماہ کے کورس میں کیمرہ چلانے کے طریقہ کار ،فلم بندی ،فلم ترتیب کرنے کی مہارت کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ ٹرینگ حاصل کرنے والوں نے پانچ مختلف موضوعات پردستاویزاتی فلم بندی کی جوقدیم چائنیز یادگارکی دیکھ بھال کرنے والے علی احمد جان کے حالات زندگی،گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی گداگری ،قدرتی آفات اور سکھ سماجی رہنمابابا جی امرت سنگھ کے حالات زندگی پر مشتمل تھی۔
کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے کہاکہ فلم میکنگ کورس کی اختتامی تقریب میں پیش کی جانے والی فلموں کا خلاصہ ایک فرد کو فرض شناسی اورفرائض کا احساس دلانا تھا۔اگر انسان دل جمی اور فرض شناسی کے ساتھ ذمہ دار یاں ادا کرے تو کامیابیاں اس کی قدم چومے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام احترام انسانیت کے ساتھ ذمہ داری کا انجام دہی سیکھاتاہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تعلیمات پر عمل پیراہوں۔اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہی معاشرے کا کامیاب فرد بنا جاسکتاہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ گدا گری نے معاشرے میں لعنت کی شکل اختیار کی ہے جس کی روک تھام لازمی ہے۔