لاہوربورڈ نے وظائف کا اعلان کر دیا

لاہور (نمائندہ کریئر کارروان) لاہور بورڈ انتظامیہ نے سکینڈری سکول امتحان سالانہ 2018ءکی بنیاد پر قومی ذہانت کے وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔ان وظائف کی تفصیل لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.biselahore.comپر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔جاری ہدایات کے مطابق اس حوالے سے اگر کسی طالب علم کا نام شامل ہونے سے رہ گیا ہو تو وہ اشاعت کے 10 یوم کے اندر سیکرٹری لاہور بورڈ کو تحریری طور پر مطلع کر سکتا ہے۔