ملیر یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

کراچی (نمائندہ کریئر کاروان) ملیر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
یہ داخلے چار سالہ بیچلر پروگرام میڈیکل ٹیکنالوجی، کلینیکل لیبارٹری سائنسز، چار سالہ بیچلر پروگرام ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، چار سالہ بیچلر پروگرام اکنامکس اور چار سالہ بیچلر پروگرام ایجوکیشن میں ہو رہے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق داخلہ فارم ملیر کالا بورڈ پر واقع عسکری بینک کی برانچ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔