ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا:پنجاب یونیورسٹی

لاہور (کرئیرکاروان) پنجاب یونیورسٹی نے ماہ رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات صبح8 بجے تا 2 بجے دوپہر (سوموار تا جمعرات) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا 2 1بجے دوپہر تک کھلے رہیں گے۔
اسی طرح یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر،اقامتی آفس۔ اول ، اقامتی آفس۔ دوئم، انجینئرنگ برانچ ، ایمپلائیز ہائوسنگ سوسائٹی اور ایگزیکٹو کلب کے ضروری سٹاف(مالی،، سینٹری ورکرز، فراش، چوکیدار، گارڈز وغیرہ) کیلئے ماہ رمضان میں اوقات کار صبح 8 بجے تا1 بجے دوپہر (تمام ورکنگ ڈے ماسوائے جمعہ) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا12 بجے دوپہر ہوں گے۔