محکمہ تعلیم میں تبادلے اور تقرریاں

کراچی(نمائندہ کریئر کاروان) سندھ کے محکمہ تعلیم میں اہم تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں جب کہ متعدد سیکشن آفیسرز کے عہدوں میں ردو بدل کا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سکریٹری اسکولز عفت عزیز کا تبادلہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کردیا گیا ہے، گزشتہ کئی برسوں سے اسکول ایجوکیشن میں موجود سیکشن آفیسر آغا الطاف حسین، سیکشن آفیسر (G-ll) عاشق ابڑو اور سیکشن آفیسر رجب علی سانگھی کو فوری طور پر سندھ کے محکمہ سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے، جبکہ عبدالعظیم جو کہ محکمے کے تمام تر فنڈز کی نگرانی پر مامور انتہائی اہم پوزیشن ڈرائنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے انہیں ان کے مذکورہ عہدے سے ہٹا کر ان کے اصل محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں واپس بھیج دیا گیا ہے، اسی طرح گریڈ 17 کے افسر اقبال کھوکھر کو اسکول ورکس ڈویژن میں سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جاوید علی کلہوڑو کو سیکشن آفیسر پلاننگ کے ساتھ ساتھ سیکشن آفیسر کوآرڈینیشن ll اور علی اکبر ٹگر کو اپنی موجودہ پوزیشن متوفی کوٹہ (ڈیزیز کوٹہ) کے ساتھ ساتھ جنرل ایڈمنسٹریشن کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے اور وہاں سے منظور علی تہیبو سے ان کے اس اضافی چارج کو واپس لے لیا گیا ہے، اس کے علاوہ محمد قاسم عباسی کا سیکشن آفیسر (G-lll) سے تبادلہ کر کے سیکشن آفیسر پرائمری ll تعینات کر دیا گیا ہے اور انہیں اس کے ساتھ سیکشن آفیسر(G II) کی بھی اضافی ذمہ داریاں دے دی گئیں ہیں، جبکہ عابد حسین لغاری کو سیکشن آفیسر پرائمری ll سے ہٹا کر سیکشن آفیسر (G-lll)تعینات کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ انتہائی اہم ذرائع کے مطابق ان تمام تقرریوں اور تبادلے کے احکامات گزشتہ روز سیکرٹری تعلیم سندھ کی سربراہی میں منعقدہ ہونے والے ایک اجلاس میں دیئے گئے تھے۔ (بشکریہ جنگ)