مشیر تعلیم کا اہم اعلان

 پشاور(نمائندہ کریئر کارروان)مشیربرائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ضیاءاللہ بنگش نےصحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہگزشتہ پانچ سالوں میں محکمہ تعلیم میں کی جانے والی اصلاحات کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کے بچوں نے سرکاری سکولوں کا رخ کیا ہے۔لہٰذا اب تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے بچوں کو بھی سرکاری سکولوں میں داخل کرایا جائے گا ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام کے ڈیٹا کو اکٹھا کیا جا رہا ہے جس کی بنیاد پر تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرایا جائے گا تاکہ عام لوگوں کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال ہو سکے۔
 ایک سوال کے جواب میں مشیر تعلیم نے کہا کہ تمام سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے اساتذہ اور طالبعلموں کی شرح کے مطابق اساتذہ کو مختلف سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔انھوں نے مزیدکہا کہ بعض سکولوں میں کمروں کی کمی کو پوراکرنے کے لئے دس ارب کی کنڈیشنل گرانٹ رکھا گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں ڈراپ آﺅٹ کافی حد تک ختم ہو چکا ہے۔ اپنی باتوں کو مزید بڑھاتے ہوئے مشیر تعلیم نے کہا کہ نئے سکولوں کی تعمیر کی بجائے پرانے منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ دی گئی ہے اور بعض مقامات پر کرائے کے سکولوں کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ KPKمیں عالمی معیارکو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ کو تربیت دی جار ہی ہے اوراساتذہ کو یہ تاکید کی جاتی ہے کہ وہ بچوں کو نئے نصاب کے مطابق پڑھائی کو یقینی بنائیں کیونکہ نئے دورکے تقاضو ں کے مطابق نصاب میں تبدیلی لازمی ہے تاکہ جدید اور ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا ہو سکیں۔