قراقرم یونیورسٹی:کرپشن کے خاتمے کے عنوان پر مضمون نویسی مقابلے

قراقرم یونیورسٹی:کرپشن کے خاتمے کے عنوان پر مضمون نویسی مقابلے
گلگت ۔ (کرئیرکاروان) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں معاشر ے سے "کرپشن کی لعنت کے خاتمے "کے عنوان پر مضمون نویسی مقابلے کا اہتمام کیاگیا۔مقابلے میں یونیورسٹی کے 41طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔
 
کرپشن کے خاتمے کے عنوان پر مضمون نویسی مقابلے کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی کے ادبی سوسائٹی نے قومی احتساب بیورو گلگت بلتستان (نیب)کے اشتراک سے کیاتھا۔
مضمون نویسی مقابلہ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں بدعنوانی سے معاشرے پر پڑنے والے نقصانات سے متعلق شعور و آگاہی دلانے سمیت بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق نوجوانوں کے آرائ جاننا تھا۔طلبہ وطالبات نے مضمون نویسی میں بھرپور حصہ لیااور کرپشن کی لعنت سے چھٹکارہ سمیت کرپشن سے معاشرے پر پڑنے والے اثرات سے متعلق کھل کر اپنے آراء پیش کئے