معروف امریکی سیاہ فام ادیبہ ٹونی موریسن 88برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

نیویارک (کرئیرکاروان) معروف امریکی سیاہ فام ادیبہ ٹونی موریسن 88برس کی عمر میں انتقال کر گئی ۔غیرملکی خبررساں اداے کے مطابق ٹونی موریسن گزشتہ رات نیو یارک کے مونٹی فیور میڈیکل سینٹر میں انتقال کر گئیں۔ موریسن امریکا کی پہلی سیاہ فام مصنفہ تھیں جن کو 1993ء میں ادب کے نوبل انعام کا حقدار ٹھہراتے ہوئے ان کے طرز تحریر، لسانی انفرادیت اور ان کی بصیرت کی طاقت کو خاص طور پر سراہا گیا تھا۔
ان کے ناول 'محبوب‘ کی وجہ سے 1988ء میں فکشن کا پلٹزر پرائز بھی دیا گیا تھا۔ ٹونی موریسن امریکا کے سیاہ فام ادیبوں میں بہت منفرد اور اعلیٰ مقام کی حامل ادیبہ تھیں اور انہیں افریقی نژاد امریکی ادیبہ کی اہم ترین نمائندہ سمجھا جاتا تھا۔ ان کی اہم ترین تصنیفات میں 'انتہائی نیلی آنکھیں‘، 'سلیمان کا گیت‘، 'انسان کا بچہ‘، 'جاز‘ اور 'جنت‘ خاص طور پر قابل ذکر ہیں