ملتان بورڈآف انٹرمیڈیٹ کے سال اوّل کے نتائج کیسے رہے؟

ملتان(نمائندہ کرئیر کاروان) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے زیراہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ سال اول سالانہ 2018ءکے نتائج کے مطابق 50.25فیصد طلباءوطالبات نے کامیابی حاصل کی ۔کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پاس ہونے کی شرح 64.12فیصد رہی، اسی طرح پری انجینئرنگ میں 58.56فیصد ،جنرل سائنس میں 38.19فیصد، کامرس میں 47.33فیصد اور ہیومنٹیز گروپ میں 39.21فیصد رہی جبکہ امتحان میں شامل ہونے والے 68879طلباءوطالبات میں سے 34610پاس ہوئے اور مجموعی طورپر پاس ہونے کی شرح 50.25فیصد رہی۔ ریگولر 63013امیدواروں میں سے 32501جبکہ پرائیویٹ 5866امیدواروں میں2109امیدوار پاس ہوئے ، اس طرح ریگولر امیدواروں میں پاس ہونے کی شرح 51.58فیصد جبکہ پرائیویٹ میں 35.95فیصد رہی۔