ممتاز ماہر تعلیم ریٹائر ہوگئے

کراچی (نمائندہ کریئر کاروان) سابق سکریٹری صحت، گورنر سندھ کے پرنسپل سکریٹری،لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے سابق وائس چانسلر اور ڈاو یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر گریڈ ( 22) ڈاکٹر نوشاد اے شیخ ریٹائر ہوگئے، وہ سول اسپتال کراچی اور لیاری جنرل اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے عہدے پر بھی فائز رہے جب کی انھوں نے گورنر سندھ کے مشیر برائے صحت و اعلیٰ تعلیم کی حثیت سے سات سال خدمات انجام دی تھیں۔