موسمِ گرما کی تعطیلات ، صوبائی حکومت نے اعلان کردیا

لاہور(کرئیر کاروان)محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت چار جون سے14 اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چارجون سے چودہ اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ رمضان کے بعد عیدالفطر کی تین سرکاری چھٹیاں ہوں گی جو ممکنہ طورپر 5,6اور7جون کو ہوں گی ۔ اسی طرح عیدالاضحی کی چھٹیاں 12,13اور14اگست کوہوں گی جبکہ 14اگست کو یوم آزادی کی بھی سرکاری چھٹی ہوگی ۔پھر آگے 9اور10ستمبر کو عاشورہ کی دوچھٹیاں ہوں گی ۔

ادھر سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا، جس کے مطابق سکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک ہوگی جبکہ سکول اورکالجزکےاوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔وزیرتعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا۔اجلاس میں موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک کرنےکافیصلہ کیا گیا اور تعلیمی اداروں کے اوقات کاربھی تبدیل کردیئے گئے تاہم یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ اساتذہ 3 بجے تک رکنے کے پابند ہوں گے۔