میں باقی سرگرمیوں سے زیادہ تعلیم کو توجہ دیتا تھا :سید حسن عباس سیکنڈ پوزیشن ہولڈر لاہور بورڈ

 میں باقی سرگرمیوں سے زیادہ تعلیم کو توجہ دیتا تھا :سید حسن عباس سیکنڈ پوزیشن ہولڈر لاہور بورڈ
 
لاہور بورڈ میٹرک کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم  سید حسن عباس نے کرئیر کاروان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب مجھے بتایا گیا کہ میری دوسری پوزیشن آئی ہے ، مجھے اس پر یقین ہی نہیں آرہا تھا ،میری کامیابی میں  محنت  کے ساتھ ساتھ  والدین کی دعائیں، شفقت  اور اساتذہ کی محبت اہم کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  وہ اپنی باقی سرگرمیوں سے زیادہ تعلیم کو توجہ دیتے تھے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمیشہ پڑھتے ہی رہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسکول باقاعدگی سے جاتے تھے ، پڑھائی کو پورا وقت دیتے تھے ،  اس کے بعد فرصت کے لمحات  میں کھیل کود بھی کرتے تھے۔
واضح رہے کہ دانش اطہر نے لاہور میٹرک بورڈ ۲۰۱۹ کے سالانہ امتحان میں ۱۱۰۰ میں سے ۱۰۹۰ نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔