میٹرک کے سالانہ امتحانات کب ہوں گے

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی کریئر کاروان)  کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے نہم و دہم کے ریگولر اور پرائیویٹ طلباء و طالبات کے داخلوں کا نوٹیفکیسن جاری کر دیا ہے۔
بورڈ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان 14 مارچ 2019ء سے شروع ہوں گے، نارمل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 دسمبر 2018ء ہے۔
ریگولر طلباء اور طالبات داخلہ فارم بذریعہ بورڈ ویب سائٹ www.biseatd.edu.pk آن لائن رجسٹریشن کرانے کے بعد تصدیق شدہ پرنٹ مقررہ تاریخ سے پہلے ایبٹ آباد بورڈ آفس میں جمع کرائیں۔ پرنٹ کیلئے یہ صفحات استعمال کریں۔ جماعت نہم ہلکا نیلا رن، جماعت دہم گلابی رنگ، پرائیویٹ طلباء اور طالبات پرانے طریقہ کار کے مطابق بورڈ سے جاری کردہ فارم پر داخلہ بھجوائیں۔