میٹرک کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

کراچی (نمائندہ کریئر کاروان)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر او ر پرائیویٹ کے امتحانی فارم سال 2019ءکے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت کے مطابق ایسے طلباءوطالبات جو نہم جماعت 2018ء گزشتہ سالوں میں ناکام، امپروومنٹ آف گریڈ ، اضافی پرچے یا دیگر بورڈز کے امتحانات2019ءمیں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ بھی امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیںجبکہ گورنمنٹ سکولوں کو بھی ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے 31دسمبر تک لازمی جمع کرا دیں۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: I B A میں جلسہ تقسیم اسناد
تفصیلات کے مطابق یہ فارم3دسمبر سے31دسمبر تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے جبکہ یکم جنوری 2019سے 9جنوری تک200روپے،10جنوری سے 21جنوری تک500روپے،22جنوری سے 25جنوری تک800 روپے،28جنوری سے سے6فروری تک 1200 روپے اور7فروری سے15فروری تک 1500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی فارم نیشنل بینک ، حبیب بینک،عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے 3دسمبر سے حاصل کر سکتے ہیں۔