انٹر،آرٹس‘ کامرس‘ ہوم اکنامکس اور فرسٹ ایئر ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ( مقامی نمائندہ سے) حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے انٹر (آرٹس‘ کامرس‘ ہوم اکنامکس) اور فرسٹ ایئر ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان کردیا جبکہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن نے بورڈ کے نتائج کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم نے حق دار کو اس کا حق دیا ہے۔ ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر امتحان اور ہر نتیجے کو مساوی سمجھا ہے‘ سائنس کا نتیجہ جس توجہ سے مرتب کیا ہے اسی قدر آرٹس‘ کامرس اور ہوم اکنامکس کے نتائج کو بھی مرتب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد 9ویں اور11ویں جماعت کے نتائج کا بھی اعلان کریں گے۔