نتائج کا اعلان کل کیا جائیگا

لاہور (کرئیرکاروان) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیر اہتمام پنجاب کے انجینئرنگ اداروں اوریو ای ٹی کے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان آج 21جولائی کی درمیانی شب کو کیا جائے گا ۔ یو ای ٹی لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13امتحانی مراکز ہونے والے مشترکہ انٹری ٹیسٹ میں 46 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 21جولائی2019کی درمیانی رات کو ویب لنک http://admission.uet.edu.pk پرکر دیا جائے گا۔ تمام سوالات کے جوابات (Answr Key)ویب سائٹ پر 14اور15جولائی کی درمیانی رات کو اپ لوڈ کر دئیے گئے تھے۔یاد رہے کہ بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا مشترکہ ٹیسٹ کا دورانیہ 100منٹ تھا۔