نجی تعلیمی اداروں نے پھر خلاف ورزی شروع کردی

ایبٹ آباد (نمائندہ کرئیر کاروان) نجی تعلیمی اداروں نے پابندی کے باوجود سردیوں کی چھٹیوں کی فیسیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے 24 جولائی 2015ءکوجاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق تمام نجی سکولوں کی جانب سے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کی ایڈوانس فیسوںکی وصولی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔مذکورہ اعلامیہ کی روشنی میں ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے چھٹیوں کی ایڈوانس فیسوں کی وصولی سے سکولوں کو منع کررکھا ہے۔ حکم نامہ کے تحت تمام نجی سکولوں پر سردیوں کی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس کی وصولی پر پابندی عائد ہے تاہم نجی سکولوں کے مالکان نے ان احکامات کو ردی کی ٹوکری کے نذر کرتے ہوئے سردیوں کی چھٹیوںکی ایڈوانس فیسیں وصول کر لی ہیں اور تعلیمی بورڈ کی جانب سے ان اداروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔