نجی سکولوں سے جواب طلبی

کراچی،لاہور(نمائندہ کریئر کاروان)کراچی میں اضافی سکول فیس کی عدم ادائیگی پر طلبہ کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے نجی سکول سے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں اضافی سکول فیس کی عدم ادائیگی پر طلبہ کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ سکول انتظامیہ عدالتی احکامات کے باوجود اضافی فیس وصول کر رہی ہے، اوراضافی فیس نہ دینے پر بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
نجی سکول کے وکیل کا موقف تھا کہ درخواست گزاروں نے ستمبر سے کوئی فیس جمع نہیں کروائی، کسی کو ہراساں نہیں کرتے، جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔