نجی سکولوں نے عدالتی حکم ہوا میں اڑا دیئے

ایبٹ آباد (نمائندہ کریئر کارروان) مختلف شہریوں کے مطابق ایبٹ آباد کے زیادہ تر پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے والدین کو دو دو ماہ کی فیس جمع کرانے کے چالان جاری کر دیئے گئے۔اس ضمن میں والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ کوئی بھی نجی تعلیمی ادارہ گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات کی ایڈوانس فیس وصول نہیں کر سکتا تاہم تمام نجی سکولوں کے مالکان نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے والدین کو دو دو ماہ کی فیس جمع کرانے کے چالان بھیج دیئے ہیں جس کی وجہ سے والدین کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بچوں کے والدین نے بورڈ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔