2 نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل

کراچی(نمائندہ کریئر کاروان) پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کے معاملے پر ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے دو مزید نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کراچی میں دو سکولوں کی رجسٹریشن معطل کی ہے جن میں فائونڈیشن اسکول اور ہیڈ اسٹار سکول شامل ہیں۔
زائد فیسوں کی واپسی تک رجسٹریشن معطل رہے گی، عدالتی احکامات کے بعد بیکن ہائوس اورسٹی سکولز کی رجسٹریشن پہلے ہی معطل کی جا چکی ہے۔ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکی انسپکشن کی ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیں، دی اسمارٹ سکول نے فیس واپسی کے لیے ڈائریکٹریٹ سے رجوع کر لیا ہے۔عدالت نے پرائیویٹ سکولوں کو پانچ فیصد سے زائد فیسوں میں اضافے سے روک دیا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ تعلیم نے کراچی کے دو پرائیویٹ سکولزسسٹم کے 115 کے قریب سکولوں کی رجسٹریشن معطل کی تھی۔