نوجوان نسل شدید ڈپریشن کا شکارزندگی سے مطمئن نہیں، پروفیسرڈاکٹرآفتاب آصف

نوجوان نسل شدید ڈپریشن کا شکارزندگی سے مطمئن نہیں، پروفیسرڈاکٹرآفتاب آصف
لاہور۔24 مئی(کرئیرکاروان)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و میو ہسپتال لاہور کے شعبہ سائیکاٹری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب آصف نے کہا ہے کہ آج کل نوجوان نسل شدید ڈپریشن کا شکار ہے اور اس کی بڑی وجہ صرف دوسروں سے مقابلہ ہے ،ْ یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ موجودہ نفسا نفسی کے دور میں لوگ خوشیاں تلاش کرتے کرتے زندگی کا سکون تک بھول گئے ہیں ،ْ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے پاس زندگی کی ہر آسائش فوری آ جائے جس کی وجہ سے لوگ قلبی و روحانی سکون سے محروم ہیں ،ْ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے خوشیاں اور طرح کی ہوتی تھیں لوگ تہواروں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہتے تھے ، آپس میں گھل مل کر رہنے سے ایک دوسرے سے اپنا دکھ درد بیان کرتے تھے ایسا کرنے سے وہ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے تھے جبکہ آج کل نفسا نفسی کا دور ہے ہرکوئی کسی نہ کسی مسئلہ میں الجھا ہوا نظرآتا ہے،لوگ سکون ایسی چیزوں میں تلاش کر رہے ہیں جس میں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ،ْ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس طرح کے مریض آتے ہیں جن کے پاس سب کچھ ہوتا ہے لیکن وہ زندگی سے مطمئن نہیں ہوتے۔