نویں کے امتحان میں دوسری پوزیشن

ہری پور (کرئیرکاروان) معروف علمی اور سماجی شخصیت ڈاکٹر مہیمن کی دختر نیک امامہ مہیمن نے ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے نویں کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہری پور کے ارباب حل و عقد اور تمام سماجی حلقوں نے اس کامیابی پر مسرت اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ امامہ مہیمن نے اس کامیابی کو والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا ہے۔ اس موقع پرڈاکٹر مہیمن نے ایل ویس سکول کے پرنسپل محفوظ علی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر مہیمن نے کہا کہ نمبروں کی اہمیت اپنی جگہ ہے لیکن بچوں کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت زیادہ ضروری ہے تاکہ وہ معاشرہ کے مفید اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔