نہم جماعت کا رزلٹ منگل کو جاری کیا جائےگا

کراچی (نمائندہ کریئر کاروان) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق (ایس ایس سی) پارٹ ون (نہم جماعت) سائنس گروپ ریگولر 2018 کے امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2018 کے نتائج کا اعلان منگل 20 نومبر کو دوپہر 12 بجے کیا جائے گا۔